لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ایک شہری شہید

Sep 11, 2018 | 00:43

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے میرپور سماہنی کے سرحدی گاوٴں جھامرہ میں بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی،،،ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری مختار حسین شہید ہوگیا,بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر رات بھر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ فضا میں روشنی کے گولے بھی فائر کئے گئے،،، بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں ایک مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا ،،، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا،،،واضح رہے کہ رواں سال بھارتی افواج نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی 2 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں کی ہیں جن کے نتیجے میں 33 بے گناہ شہری شہید جبکہ 122 زخمی ہوئے

مزیدخبریں