ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے گرمی اور حبس کی شدت انتہائی کم ہو گئی۔

Sep 11, 2018 | 11:36

کشمیر،خیبرپختونخوا،گلگلت بلتستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی اور حبس کی چھٹی ہو گئی، اسلام آباد،قصور،لاہور،گڑھی دوپٹہ،دیر،کوہاٹ،بگروٹ اور دیگر علاقوں میں بادل جم کے برسے تو موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا، تاہم سندھ کے بیشتر علاقوں میں سورج کے وار جاری رہے،دالبدین،نوکنڈی میں پارہ تینتالیس،سبی اور دادو میں بیالیس ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے،تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم مرطوب رہیگا۔

مزیدخبریں