سعودی عرب: شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ممنوع

Sep 11, 2018 | 11:59

سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ رینٹ اے کار ایجنسیوں کو قومی شناخت کارڈ کی فوٹو کاپی لینے کا کوئی حق نہیں۔ سعودی اخبارکے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ رینٹ اے کار اور کارگو ایجنسیاں کسی بھی شخص سے قومی شناخت کارڈ کی فوٹو کاپی لینےکی مجاز نہیں ہیں۔ دوسری جانب پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹوئٹر کے اپنے اکانٹ پر واضح کیا کہ ہمارے قواعد و ضوابط اور احوال مدنیہ کے قوانین کے بموجب شناختی کارڈ کی فوٹو سٹیٹ لینا منع ہے سب لوگ اس کی پابندی کریں۔

 

مزیدخبریں