ادلب میں فوجی کارروائی صدی کے بدترین انسانی المیے کو جنم دے سکتی ہے۔ اقوام متحدہ

Sep 11, 2018 | 14:50

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق امور کے انچارج مارک لوکوک نے کہا ہے کہ باغیوں کے زیر قبضہ شامی صوبہ ادلب میں اگر بڑی فوجی کارروائی کی گئی تو اس کا نتیجہ اس صدی کے بدترین انسانی المیے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ جنیوا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارک لوکوک نے بتایا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس معاملے سے نمٹنے کے دیگر طریقے تلاش کیے جائیں ورنہ یہ 21 ویں صدی میں انسانی جانوں کے سب سے بڑے نقصانکا سبب بن سکتا ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شامی فورسز اپنے اتحادیوں روس اور ایران کے ساتھ ادلب میں ایک بڑے فوجی آپریشن کی تیاری کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں