قائد اعظم کی برسی کے موقع پر مئیر کراچی وسیم اختر کی مزار قائد پر حاضری

Sep 11, 2018 | 15:56

قائد اعظم کی برسی کے موقع پر مئیر کراچی وسیم اختر کی مزار قائد پر حاضری دی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر سانحہ بارہ مئی کے عدالتی فیصلے پر بولے کہ ہم تو پہلے دن سے ہی جوڈیشل انکوائری کی بات کررہے تھے . انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ میں ملازمین اور میں نے پیسے جمع کرائے ہیں ڈیم بنیں گے تو پانی بھی آجائے گا ۔ شہر میں جاری ترقیاتی کام پر گفتگو کرتے ہوئے مئیر کراچی نے کہا کہ کراچی کو نو ارب نہیں نو ہزار ارب کی ضرورت ہے ۔ دوسری جانب سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر صدرفردوس شمیم نقوی سمیت تحریک انصاف کے رہنما رشید گوڈیل اور عمران شاہ نے بھی مزارقائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی.

مزیدخبریں