کابینہ میں شامل تین وفاقی وزراء اور تین وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا

Sep 11, 2018 | 21:06

وفاقی کابینہ کے نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ تقریب حلف برداری میں وفاقی وزرا، اراکین اسمبلی اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وزرا سے حلف لیا۔ علی محمد خان،عمر ایوب،حیدر علی زیدی نے وفاقی وزیرکے عہدے کا حلف اٹھایا۔ مراد سعید، محمد شبیرعلی اور محمد حماد اظہر نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لیا۔ وزرا کے محکموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ حکومت نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد کل چار نئے وزراء کی تقریب حلف برداری ہونی تھی لیکن مہمانوں کےفوری دستیاب نہ ہونے کے باعث وہ ایک روز کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔

مزیدخبریں