دفترخارجہ نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو شریف خاندان کی معاونت کےاحکامات جاری کر دیے

Sep 11, 2018 | 23:14

بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد دفتر خارجہ نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو شریف خاندان کی معاونت کے احکامات جاری کر دیے۔ احکامات موصول ہوتے ہی لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ ہارلے اسٹریٹ پہنچا۔ ذرائع کے مطابق قانونی تقاضے مکمل کرنے کی صورت میں مرحومہ کلثوم نواز کی میت پاکستان منتقل کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے۔۔ہائی کمیشن کی جانب سے اس مقصد کے لئے خصوصی طور پر ایک افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔۔۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد کا کہنا ہے برطانوی حکومت کے ساتھ تمام قانونی تقاضے جلد از جلد مکمل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی بیگم کلثوم نواز کے لواحقین کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کر چکے ہیں۔۔

مزیدخبریں