تبریز انصاری قتل معاملہ:پو لیس نے بھی ہند ﺅ انتہا پسندﺅں کے آ گے گھٹنے ٹیک دئیے۔

بھارت ریا ست جھار کھنڈ پولیس نے ہندﺅ انتہا پسند ﺅں کے ہاتھوں تشدد سے جاں بحق ہو نے وا لے تبریز انصاری کے معاملے میں دائر کی جانے والی چارج شیٹ سے قتل کا الزام ہٹا دیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق پولیس نے انتہا پسندﺅں کے آ گے گھٹنے ٹیک تے ہو ئے چارج شیٹ سے قتل کا الزام ہٹانے کی یہ دلیل دی گئی ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق تبریز کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی تھی۔واضح رہے کہ بائیس سالہ تبریز انصادی کو 18 جون کو جھار کھنڈ میں ہندﺅں انتہا پسندﺅں کی ایک ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، اور کھمبے سے باندھ کر گھنٹوں انکے ساتھ تشدد کرتے رہے ۔تششد میں شدید زخمی ہونے کے بعد انکی موت ہو گئی تھی۔جسکی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا تھا۔ ویڈیو میں تشدد کے دوران تبریز سے 'جے شری رام' اور جہ ہنو مان کے نعرے بھی لگواتے ہوئے بھی دکھایا گیا تھا۔ ویڈیو میں 24 سالہ تبریز انصاری اپنی جان کے لیے بھیک مانگ رہے ہیں جبکہ ان کے چہرے پر آنسو اور خون بہتا نظر آ رہا تھا۔