بھارت پاکستان آنے والے سری لنکن کھلاڑیوں کو دھمکیاں دے رہا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہےکہ بھارتی حکام پاکستان آنے والے سری لنکن کھلاڑیوں کو آئی پی ایل سے نکالنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کرکٹ کے میدان کی خبر رکھنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتاؤں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی کہ اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے تو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے خود کو فارغ سمجھیں‘۔