ٹرمپ نے افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات ختم کردیے

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے طالبان کے ساتھ افغان امن مذاکرات ختم کردیے۔ رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ طالبان کے ساتھ امریکا کے امن مذاکرات اب ’مر‘ چکے ہیں، جہاں تک میرا تعلق ہے، مذاکرات ختم ہوچکے ہیں جب کہ انتظامیہ امریکی افواج کے انخلا کے عمل پر غور کررہی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم افغانستان سے نکلنا چاہیں گے لیکن درست وقت پر نکلیں گے۔ واضح رہے کہ یاد رہے کہ افغان طالبان اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ طے ہوجانے کے نزدیک تھا کہ جسے صرف امریکی صدر کی توثیق درکار تھی تاہم ٹرمپ نے کابل دھماکوں کے بعد افغان طالبان سے معاہدہ ختم کردیا ہے جب کہ ان سے ڈیوڈ کیمپ میں خفیہ ملاقات بھی منسوخ کردی ہے۔