سونے اور ڈالر کی قیمت میں کمی
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500روپے کمی ہوئی ہے۔ 500روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 87500 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 427روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب یہ 75017روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی 10پیسے کمی ہوئی ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156روپے 60پیسوں سے کم ہو کر 156روپے 50پیسے پر ٹریڈ ہوا ہے۔