بلوچستان سے سینٹ کی خالی نشست پر پولنگ کل ہوگی
بلوچستان سے سینٹ کی خالی نشست پر پولنگ کل صوبائی اسمبلی کوئٹہ میں ہوگی۔یہ نشست نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔اس نشست کیلئے کل چار امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد خالد بزنجو' جمعیت علمائے اسلام (ف) کے غوث اللہ ' بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد علی اور آزاد امیدوار شیر احمد بلوچ شامل ہیں۔