سپیکر قومی اسمبلی نے موٹر وے پرخاتون کی آبروریزی کے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی
قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے موٹر وے پرخاتون کی آبروریزی کے واقعے کے بارے میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے مکمل رپورٹ طلب کی ہے ۔سپیکر نے فون پرآئی جی پی پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مظلوم خاتون کو انصاف کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیئے جانے چاہئیں۔
قومی اسمبلی کے سپیکر نے آئی جی کو ان پولیس اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کی جنہوں نے واقعے کے وقت فرض کی ادائیگی میں لاپرواہی کی ۔