گوادر ایسٹ بے ایکسپریس پر کام 80 فیصد مکمل ہو گیا: چیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ گوادر ایسٹ بے ایکسپریس پر کام 80 فیصد مکمل ہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسٹ بے ایکسپریس پر تارکول ڈال دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔