طالبان نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام تبدیل کر کے کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھ دیا
طالبان نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام تبدیل کر کے کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھ دیا۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے ہوائی اڈے سے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے بورڈز بھی ہٹا دیے ہیں تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔امریکی انخلا کے بعد کابل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل ہو گیا تھا تاہم قطر اور ترکی کی جانب سے تکنیکی ٹیمیں بھیج کر کابل ائیرپورٹ کا نظام دوبارہ فعال بنایا گیا۔