آمدن سے زائد اثاثے:خسروبختیار،ہاشم جواں بخت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار ،وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ان کے بھائی وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لئے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ 16 ستمبر کو خسرو بختیار، ہاشم جواں بخت کے خلاف درخواستوں کے علاوہ چیئرمین نیب و ڈی جی نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کے ساتھ چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر بھی سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ ایڈووکیٹ احسن عابد نے خسرو بختیار، ہاشم جواں بخت اور چئیرمین نیب کے خلاف درخواستوں دائر کی تھیں۔