مریم نواز نے ٹوئٹر اکائونٹ پر مرحومہ والدہ بیگم کلثوم کی کچھ یادگار تصویریں شیئر کردیں
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی دن والدہ کی یاد کے بغیر نہیں گزرتا۔مریم نواز نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکائونٹ پر اپنی مرحومہ والدہ بیگم کلثوم کی کچھ یادگار تصویریں شیئر کی ہیں۔
There hasn’t been a single day when I have not missed you bitterly. Life is never going to be the same without you. May Allah keep you in His eternal blessings and mercy. Ameen ♥️ pic.twitter.com/MbHIcalRPL
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 11, 2021
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی پہلی تصویر میں بیگم کلثوم کو میاں نواز شریف کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں وہ اکیلی ہیں۔مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک بھی دن ایسا نہیں گزرا جب میں نے آپ کو یاد نہ کیا ہو۔انہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ آپ کے بغیر زندگی پہلے جیسی نہیں رہی اور نہ رہے گی ،اللہ تعالی! آپ کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے، آمین۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے انتقال کرگئی تھیں۔
#/S