فیلڈنگ اور بیٹنگ ناکام, پاکستان کی بیٹنگ کو روند کر سری لنکا ایشیا کپ کا چمپیئن بن گیا
ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں سری لنکا نے راجا پکسا کے 71 رنز کی شان دار اننگز کے بعد پاکستانی بیٹنگ کو روندتی ہوئی باؤلنگ کی بدولت 23 رنز سے شکست دے کر نیا چمپیئن بن گیا۔دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ فائنل میں بابراعظم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔سری لنکا نے باؤلنگ شروع کی تو دلشان مادوشانکا نے مسلسل وائیڈ کرائیں اور ایک چوکا بھی پڑا اور یوں اوور کا باقاعدہ آغاز سے قبل ہی 9 رنز ملے۔بابراعظم اور محمد رضوان ابتدائی دونوں اوورز میں تیز بیٹنگ میں ناکام رہے اور صرف 16 رنز بنائے۔پاکستان کو پہلی باؤنڈری تیسرے اوور کی دوسری گیند میں ملی جب رضوان نے باؤلرز کی طرف کھیلتے ہوئے گیند باؤنڈری تک پہنچائی۔سری لنکا کے پرامود مادوشان نے چوتھا اوور کیا اور بابراعظم کی صورت میں قیمتی وکٹ حاصل کی اور اس طرح پاکستان کو پہلا دھچکا لگا۔فاسٹ باؤلر نے اگلی گیند پر نئے بلے باز فخرزمان کو کھاتہ کھولنے کی اجازت نہیں دی اور بولڈ کردیا۔افتخار احمد اور محمد رضوان نے تیسری وکٹ میں اچھی شراکت کی اور 12 ویں اوور میں افتخار نے ہسارنگا ڈی سلوا کو ایک چھکا اور ایک چوکا مار کر دباؤ کم کیا اور مطلوبہ رن ریٹ بھی کم ہوگئی۔افتخار احمد 14 ویں اوور میں ایک اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں باؤنڈر میں کیچ آؤٹ ہوئے، بندارا نے 32 رنز بنانے والے افتخار کا ایک اچھا کیچ لیا۔محمد نواز ایک مرتبہ پھر بیٹنگ کے لیے اپنے نمبر سے پہلے آئے لیکن وہ جارحانہ کھیلنے میں ناکام رہے اور 9 گیندوں پر 6 رنز بنالیے۔محمد رضوان نے مشکل وقت میں اچھی بیٹنگ ضرور کی لیکن سست روی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔ہسارنگا ڈی سلوا نے محمد رضوان کی اننگز کا خاتمہ کیا جب وہ اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی تاہم گناتھیلاکا نے باؤنڈری پر اچھا کیچ لیا۔محمد رضوان نے 49 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کھیلی اور ان کے ساتھ افتخار احمد واحد بلے باز تھے جو دہرےہندسے کو عبور کرنےمیں کامیاب رہے۔آصف علی ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے اور ہسارنگا کی گیند پر اپنی وکٹیں بچانے میں ناکام رہے۔
ہسارنگا نے سری لنکا کو ایک اور بڑی وکٹ دلاتے ہوئے خوشدل شاہ کو آؤٹ کیا، جنہوں نے 2 رنز بنائے تھے۔شاداب خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہونےوالے 8ویں بلے باز تھے، تھیکشانا نے ان کی وکٹ لی۔نسیم شاہ بھی صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کی 9ویں وکٹ 125 رنز پر گریں۔پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔