خیبر:دستی بم دھما کہ، ایک شخص جاں بحق
ضلع خیبر میں پاک افغان شاہراہ پر خیبر مارکیٹ کے قریب دستی بم کا دھماکہ ہوا ،ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔خیبر پولیس کے مطابق کہ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پاک افغان شاہراہ آمد و رفت کے لئے بند کر دی گئی۔ خیبر پولیس نے کہا کہ بم دھماکے کے مقام پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا ۔خیبر پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ہسپتا ل منتقل کر دی گئیں ۔