وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان مکس مارشل آرٹس فیڈریشن (MMA) کے عہدیداران اور کھلاڑیوں سے وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات

Sep 11, 2024 | 20:43

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان مکس مارشل آرٹس فیڈریشن (MMA) کے عہدیداران اور کھلاڑیوں سے وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات وفد میں صدر پاکستان مکس مارشل آرٹس فیڈریشن عمر احمد، چیمپیئنز ایمان خان، بانو بٹ، بریو کامبیٹ فیڈریشن ونرز رضوان علی، ضیاء مشوانی اور اسماعیل خان شامل تھے. ملاقات میں وزیرِ طلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹررز رومینہ خورشید عالم، بدر شہباز اور متعقلہ اعلی حکام نے شرکت کی. پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ پاکستان کے با صلاحیت نوجوان ہیں. وزیرِ اعظم انٹرنیشنل مکس مارشل آرٹس فیڈریشن ایشیئن چیمپیئن شپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے 12 میڈل جیت کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا. وزیرِ اعظم میری بھرپور خواہش ہے کہ پاکستان کے کھلاڑی یونہی عالمی سطح پر مقابلوں میں ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں. وزیرِاعظم آپ سب کھلاڑیوں سے مل کر دلی خوشی ہوئی. وزیرِ اعظم آپ پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں. وزیرِ اعظم آپ سب کی صلاحیتوں کو دیکھ کر اطمینان ہوتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے. وزیرِ اعظم مکس مارشل آرٹس کے شعبے میں حکومت پاکستان فیڈریشن سے مکمل تعاون کرے گی. وزیرِ اعظم پاکستان میں کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے. وزیرِ اعظم خادم پاکستان کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پاکستان اسپورٹس اینڈاؤمنٹ فنڈ، کھیلوں کے مقابلوں اور کھلاڑیوں کی سیلکشن کیلئے شفافیت یقینی بنانے جیسے اقدامات کئے. وزیرِ اعظم بطور وزیرِ اعظم میں اپنا یہ فرض سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کی عالمی مقابلوں میں شرکت کیلئے ہر قسم کی معاونت فراہم کی جائے. وزیرِاعظم مکس مارشل آرٹس فیڈریشن کا پاکستان میں بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد قابلِ ستائش ہے. وزیرِاعظم وفد نے وزیرِ اعظم کو حال ہی میں فیڈریشن اور وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے تعاون سے منعقدہ مکس مارشل آرٹس کے بین الاقوامی مقابلوں کے بارے آگاہ کیا. وفد نے وزیرِ اعظم کو مکس مارشل آرٹس کے شعبے کی ترقی کیلئے تجاویز بھی پیش کیں. وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو وفد کی تجاویز پر غور اور مشاورت کرکے جلد عملدرآمد کیلئے لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کر دی. 

مزیدخبریں