سوئی ناردرن گیس نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی این جی سٹیشنزاورصنعتوں کوگیس کی فراہمی بحال کردی.
سوئی ناردرن گیس نے لاہور ،شیخو پورہ ، ساہیوال ،ملتان ، گوجرنوالہ اور گجرات میں سی این جی سٹیشنزکوگیس کی فراہمی تین دن کے لیے بحال کردی ہے، جو کہ اتوارکی صبح چھ بجے تک جاری رہے گی، سی این جی ایسوسی ایشن اور وزارت پٹرولیم کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں جس میں سی این جی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ اب موسم گرما کا آغازہوچکا ہے اس لیے گیس کی قلت میں بھی کمی ہوئی ہے توسی این جی سٹیشنزکوگیس کی فراہمی بھی تین دن کی بجائے زیادہ ہونی چاہیے۔ سوئی ناردرن گیس نے لاہور، شیخوپورہ اورساہیوال کی صنعتوں کوبھی تین روزکے لیے گیس کی فراہمی بحال کردی ہے۔