ججز نظر بندی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویزمشرف کی عبوری ضمانت اٹھارہ اپریل تک منظور کرلی.
پرویز مشرف نے ججز کی نظربندی کےخلاف کیس میں ضمانت کےلیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی،،،جس پراسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویزمشرف کی اٹھارہ اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پانچ لاکھ روپے کےمچلکے جمع کرانے کا حکم دیا،،،پرویزمشرف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کےموقع پرسکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے تھے،،،اور رینجرز ،پولیس اور کمانڈوز کو تعینات کیا گیا تھا،،،جب کہ راولپنڈی ہائی کورٹ بار کے صدر سمیت وکلا کو عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ،،جس پرمشتعل وکلا نے کورٹ کورم کاگیٹ توڑنے کی بھی کوشش کی ،،،،اس موقع پرسکیورٹی اہلکاروں اور وکلا میں تلخ کلامی بھی ہوئی ،،،پرویزمشرف کی پیشی کے موقع پرمسلم لیگ نون نے سابق صدر کےخلاف اورآل پاکستان مسلم لیگ کےکارکنوں نے پرویزمشرف کےحق میں مظاہرہ کیا،،،