لاہورہائیکورٹ نے بسنت منانے کے اعلان کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بسنت کے خلاف عدالتی فیصلے موجود ہیں امید ہے نگران حکومت ان کی خلاف ورزی نہیں کرے گی۔

لاہورہائیکورٹ میں بسنت کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزارنے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے عہدہ سنبھالتے ہی بسنت جیسے خونی کھیل کومنانے کا اعلان کیا۔ جبکہ سپریم کورٹ نے بسنت منانے پرپابندی عائد کررکھی ہے۔ درخواست گزارنے دلائل دئیے کہ اس کھیل سے کئی معصوم جانیں ضائع ہوچکی ہیں اور کئی گھروں میں صف ماتم بچھ چکی ہے۔ عدالت نگران وزیراعلیٰ کی جانب سے بسنت منانے کے اقدام کا نوٹس لے۔ جس پرعدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے قراردیا کہ بسنت کے خلاف عدالتی فیصلے موجود ہیں،،، امید ہے نگران حکومت ان کی خلاف ورزی نہیں کرے گی۔