ایف آئی اے نے سرگودھا میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بیرون ملک فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا
ایف آئی اے سائبرکرائم سیل نے سرگودھا میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے ملزم کو پکڑلیا جو بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بیرون ملک فروخت کرتا تھا ۔۔۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد امین کے خلاف کارروائی ناروے سفارتخانے کی درخواست پر کی گئی ۔۔ ملزم کے قبضے سے متعدد ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں ۔۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں