سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں سورج سوا نیزے پر آگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے دو روز تک ملک بھر میں سورج خوب آنکھیں دکھائے گا، سورج کے غصے کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں کے موسم میں خشکی چھائی رہے گی جبکہ، سندھ، جنوبی پنجاب اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم بھی رہے گا اوربارش کا بھی کوئی امکان نہیں، میٹ آفس نے گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہید بینظیر آباد اور دادو میں سب سے زیادہ گرمی پڑی جہاں درجہ حرارت چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا، مٹھی، سبی، پڈعیدن، موہنجوداڑو اور جیکب آباد میں پینتالیس، لاڑکانہ، تربت اور حیدرآباد میں چوالیس، رحیم یار خان، سکھر، ٹھٹھہ، لسبیلااور بدین میں تینتالیس جبکہ شہر قائد میں درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔