لیاری گینگ وار کے ملزم عزیر بلوچ کو پاک فوج نے تحویل میں لےلیا

عزیربلوچ کو تحویل میں لینے کی خبر ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر دی،،ان کا کہناتھا،،کہ عزیربلوچ پر حساس سیکیورٹی معلومات غیرملکی ایجسنیوں کو دی،،ان کو کو آرمی آفیشل،، سیکریٹ ایکٹ انیس سو تئیس کے تحت تحویل میں لیاگیا،،عزیر بلوچ کو رینجرز نے تیس جنوری دو ہزار سولہ کو گرفتار کیا تھا،،ملزم پر کراچی کے مختلف تھانوں میں قتل،،اقدام قتل،، ڈکیتی،، بھتہ خوری جیسے سنگین جرائم کے درجنوں مقدمات ہیں،،جب کہ ان کو چند روز قبل ہی سیشن عدالت نے پولیس پر حملے کے کیس میں بری کیاتھا،، ذرائع کاکہناہے،،کہ عزیربلوچ فوجی عدالت سے پھانسی کی سزا پانے والے را ایجنٹ کلبھوشن یادیو،،اور ایرانی خفیہ اداروں کے لیے جاسوسی کااعترافی بیان دے چکا ہے،،اب اس کا مقدمہ بھی ملٹری کورٹ میں چلنے کاامکان ہے،،