بھارتی فوج کی ایل او سی پر سیزفائر کی خلاف ورزی، خواتین سمیت پانچ پاکستانی شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا
بزدل بھارتی افواج نے ایک طرف جہاں مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے وہیں پاکستان کے ساتھ سرحد پر بھی کسی صورت اسے امن برداشت نہیں۔ بھارتی فوج نے ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزیوں کو معمول بنالیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دشمن کومنہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکی کونشانہ بنایا جس کے بعد دشمن پر سکتہ طاری ہوگیا اور فائرنگ کا سلسلہ بند ہو گیا۔