قابض بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں خون کی ہولی کھیلنے سے بازنہ آئی۔بھارتی فوج نے پرامن کشمیری مظاہرین پرگولیاں برسادیں چارکشمیری شہید
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ نہ تھم سکا۔قابض فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے۔ضلع کلگام کے علاقے خدوانی میں سرچ آپریشن اورمحاصرے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے کشمیریوں پربھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چارکشمیری شہید ہوگئے۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے درجنوں مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق شہید ہونے والوں میں تیرہ سالہ لڑکا بلال احمد بھی شامل ہے جبکہ دیگردو شہدا میں فیصل الٰہی اورشرجیل احمد شامل ہیں،کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاجی مظاہرے کے خلاف ضلع کلگام میں انٹرنیٹ اورموبائل فون سروس بھی معطل کردی ہے جبکہ ضلع میں تمام سکول اورکالجزبھی بند کرادئیے گئے ہیں۔دوسری جانب بھارتی فوج نے حریت رہنما یاسین ملک کوحراست میں لے لیا ہے جبکہ میرواعظ عمرفاروق کوگھرمیں نظربند کردیا گیا ہے
بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف حریت قیادت نے مقبوضہ وادی میں جمعرات کوہڑتال کی کال دی ہے۔میرواعظم عمرفاروق نے نہتے مظاہرین کی شہادت پرکشمیریوں سے احتجاج کے لیے تیاررہنے کی ہدایت کی ہے۔