پاکستان شام کے معاملے میں فریق نہیں بنے گا،، پاکستان شام کی صورتحال پر غیر جانبدار ہے، وزیر خارجہ خواجہ آصف

قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے شام کی صوتحال پربات کرتے ہوئے کہا کہ کسی ملک کے شام میں فوج بھیجنے پر ردعمل نہیں دے سکتے،، کئی ممالک کی فوج شام میں موجود ہیں،، ایران شامی کی حکومت کی حمایت کر رہا ہے، پاکستان شام کی صورتحال پر فی الحال غیر جانبدار ہے،، ہم شام کے مسئلے کا حل مذاکرات سے چاہتے ہیں،، پاکستان شام کے معاملے میں فریق نہیں ہے،، ان معاملات میں براہ راست شامل ہو کر مزید مشکلات میں نہیں پڑنا چاہتے،، اس مسئلے کے حل کی سفارتی کوششوں میں پاکستان شریک ہے،