الجزائرمیں بوفارک ایئرپورٹ کےقریب فوجی طیارہ گرکرتباہ،خبرایجنسی

فوجی طیارہ ایئرپورٹ کےقریب ٹیک آف کےفوری بعدگرکرتباہ ہوگیاالجزائر:حادثےمیں ہلاک افرادکی تعداد257ہوگئی،الجزائر:حملےمیں عملےکے10اہلکاربھی شامل،خبرایجنسی
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شمالی افریقی ملک الجزائرمیں بوفارک ایئرپورٹ کے قریب فوجی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا،،حادثے کے نتیجے میں درجنوں فوجی ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارہ فوجی دستوں اورسازوسامان کولے کربوفارک ایئرپورٹ سے شہربشارکی جانب جا رہا تھا جو کنٹرول کھوجانے کے باعث گرکرتباہ ہوگیا،،سوشل میڈیا پرجاری تصاویر میں جہازکے ملبے سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے،،حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جودہشتگردی کے پہلو سمیت دیگروجوہات کی تحقیقات کرے گی،طیارہ حادثے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے