سعودی فورسزنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جنوبی شہرجازان پرداغا جانے والا میزائل فضا میں تباہ کردیا۔
سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فورسزاوریمنی حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔سعودی دفاعی فورسزنے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی حدود میں میزائل حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔عرب میڈٰیا کے مطابق سعودی فورسزنے جنوبی شہرجازان پرداغا جانے والا میزائل بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں تباہ کردیا۔مختصردورانیے میں یمنی باغیوں کی جانب سے یہ دوسرا میزائل حملہ تھا۔میزائل دھماکے کی گونج دارالحکومت ریاض کے تمام علاقوں میں سنائی دی گئی تھی