پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ سٹریٹ چلڈرن ڈے آج منایا جائے گا
ورلڈ سٹریٹ چلڈرن ڈے کا مقصد بغیر گھروں کے گلیوں اور فٹ پاتھوں پرزندگی گزارنے والے بچوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنا ہے اس دن کے حوالے سے پاکستان بھر میں سماجی تنظیموں اور بچوں کے حقوق کیلئے سرگرم مختلف این جی اوز کے زیر اہتمام سیمینارز ،واکس، بحث مباحثے اور مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا،،ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں تقریباً بیس کروڑ بچے گلی ،کوچوں اور فٹ پاتھوں پہ زندگی گزارتے ہیں جبکہ صرف پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق دس لاکھ سڑکوں پہ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، 1995ء میں پاکستان میں قانون پاس کیا گیا جس میں بچوں سے بھیک مانگنا جرم قرار دیا گیا لیکن اس پر پوری طرح عمل درآمد نہ ہوسکا،
پاکستان میں معصوم بچوں سے جبری مشقت لینا،مزدوری کروانا اور بھیک منگوانا معمول بن چکا ہے، پاکستان میں جہاں حکومت کیلئے دیگر مسائل حل طلب ہیں ،وہیں بچوں کے حقوق کاتحفظ بھی بے حد ضروری ہے