اندرون سندھ اور بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں پنجاب اور خیبر پی کے میں بارشیں

ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش سے موسم خوشگواراوردرجہ حرارت نسبتاکم ہوگیا، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں کیساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،تاہم اندرون سندھ اور بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، تربت اورسکھرمیں پارہ چالیس جبکہ حیدرآباد میں اکتالیس پر پہنچ گیا،،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا، جبکہ کراچی سمیت ملک کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے چارسےپانچ ڈگری زیادہ رہنےکا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ شہید بینظیرآباد ڈویژن، لسبیلا، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ میرخانی میں بائیس ،راولاکوٹ مین چوبیس، مری پچیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔