، عامر خان نے ایک بارپھر رنگ میں اترنے کی تیاری کرلی
پاکستانی نژاد باکسر عامر خان ایک بار پھر رنگ میں اترنے کو تیار ہیں،،، جس کے لئے انہوں نے بھرپور پریکٹس کا آغاز کردیا۔ عامر خان کے نئے امریکی کوچ جوئے گوسین انہیں تربیت دے رہے ہیں، لیور پول کے ایکو آرینا میں ہونے والے اس مقابلے میں عامر خان کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہوگا جہاں شائقین ان کی فائٹ دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔ عامر خان آخری مرتبہ مئی 2016 میں میکسیکو کے باکسر کنیلو الویراز کے مدمقابل آئے تھے اور انہیں شکست ہوئی تھی۔ باکسر عامر خان اپنے کیرئیر میں اب تک 35 فائٹس کرچکے ہیں جن میں سے 31 میں انہیں کامیابی اور 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ نئے کوچ انہیں دوبارہ ٹریک پر لانے کے لئے بھرپور مدد کر رہے ہیں اور امید ہے کہ کینیڈین باکسر کے خلاف بہتر کھیل پیش کروں گا۔