شام پر ممکنہ حملہ ،بولیویا نے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔
بولیویا نے شام پر حملے کی دھمکیوں کے خلاف سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیاہے۔ شام کے خلاف یک طرفہ فوجی کارروائی کی دھمکیوں پر غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ میں بولیویا کے سفیر کا کہنا ہے شام کے خلاف کوئی بھی یک طرفہ اقدام اقوام متحدہ کے اصولوں کے منافی ہوگا۔واضح رہے برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ شام پر فضائی حملے کسی بھی وقت شروع کیے جاسکتے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔وائٹ ہاﺅس کے ترجمان کاکہنا ہے شام پر حملے کے علاوہ اور بھی آپشن ہیں۔ ابھی شام پر حملے کےلئے حتمی فیصلہ یا وقت کا تعین نہیں کیا گیاہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میزائل حملے کی دھمکی پر وائٹ ہاﺅس نے واضح کیا ہے کہ صدر نے اپنے ٹوئٹ میں صرف ایک آپشن کا ذکرکیا، آپشن اور بھی بہت ہیں، لیکن ابھی شام پر حملے کےلئے حتمی فیصلہ یا وقت کا تعین نہیں کیا گیاہے۔ترجمان کا کہنا ہے صدر ٹرمپ روس اورشام کو کیمیائی حملے کا ذمہ دار سمجھتے ہیں، امریکا اور برطانیہ کی دھمکیوں پر روس اور ایران نے شام کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔