مظفر گڑھ میں ٹریکٹر اور کار میں تصادم ،میاں بیوی جاں بحق ، 3 زخمی
شہر سلطان کے قریب ٹریکٹر اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق اور ڈرائیور اور دوبچے زخمی ہو گئے ،تین بچے معجزانہ طورپر محفوظ رہے ۔ پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے شہر سلطان کے قریب سامنے سے آنے والے ٹریکٹر اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار میں سوار میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ کار کا ڈرائیور اور 2 بچے بھی شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ کار میں سوار مزید 3 بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔