مطالبہ ہے نیوز لیکس رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔ نوازشریف کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ انصاف نہیں ہورہا۔نواز شریف کوبے بنیاد مقدمات میں پھنسایا گیا ہے۔ بطور کارکن اپنے قائد کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ فرض سمجھتا ہوں کہ نواز شریف کے قدم سے قدم ملا کرچلوں انہیں تنہا نہ چھوڑوں,جب ان سے پوچھا گیا کہ چوہدری نثار آپ کا نام لے کر مسلسل تنقید کر رہے ہیں،آپ اس پر کیا کہیں گے؟۔پرویز رشید نےجواب میں کہا کہ چوہدری نثار کی باتوں پر کچھ نہیں کہوں گا,صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں چوہدری نثار اب بھی مسلم لیگ ن میں ہیں؟ تو پرویز رشید نے کہا میں صرف اپنے بارے میں جواب دے سکتا ہوں۔سابق وزیر اطلاعات نے اس موقع پر نیوز لیکس رپورٹ منظرِ عام پر لانے کا مطالبہ بھی کیا