کراچی والوں کا کڑا امتحان شروع ہوگیا، بجلی کی طلب بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ
کراچی میں موسم کے تیور بدلتے ہی کے الیکٹرک نے بھی رنگ دکھا دیا، کبھی گیس پریشر میں کمی تو کبھی تکنیکی خرابی کا بہانہ،،، کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان تنازعے سے کراچی میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے، بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے جہاں گھریلو صارفین اذیت میں مبتلا ہیں، وہیں کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوئیں ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بل ادا کرنے کے باوجود بجلی نہیں آتی، شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اذیت سے کم نہیں ہے,کے الیکٹرک اور حکومت کے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے زبانی جمع خرچ ہی نکلے،،، کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی تنازعے سے شہریوں کی جان پر بن آئی ہے