چیف جسٹس آف پاکستان نے حکومتی ایمنسٹی اسکیم کے جائزے کاعندیہ دے دیا

سپریم کورٹ میں سرکاری زمین کی ملکیت سے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے حکومتی ایمنسٹی سکیم کے جائزے کاعندیہ دے دیا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئےکہ حکومت کی ایمنسٹی سکیم کودیکھیں گے۔ پاکستانیوں کو بیرون ملک اثاثوں سے متعلق کیس کو جلد سماعت کیلئے مقرر کریں گے۔ جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا بیرون ملک اکاونٹس اوراثاثوں پرسخت ایکشن لیں گے۔ سرکار کے اثاثوں کو ایسے نہیں جانے دیں گے۔ حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت اندرون ملک اثاثے چھپانے اور ٹیکس چوری کرنے والے صرف پانچ فیصد ٹیکس دے کے تمام دولت کو قانونی بنا سکتے ہیں۔ ایمنسٹی سکیم رواں سال تیس جون تک جاری رہے گی