پاکستان پہلے بھی سارک کانفرنس کے لیے تیارتھا اب بھی تیارہے, وزیراعظم کا دورہ افغانستان کامیاب رہا۔افغانستان میں امن کا واحد حل مذاکرات ہیں,ترجمان دفترخارجہ
بیجنگ سے سکائپ کے ذریعے ہفتہ وارپریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ کشمیرمیں حالیہ بھارتی مظالم پروزیرخارجہ نے ایران اورترکی کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے ہیں۔رابطوں کے بعد ایران،ترکی اوراوآئی سی کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے بیانات جاری کیے گئے،انھوں نے کہا کہ وزیردفاع خرم دستگیرنے چارسے چھے اپریل تک روسی فیڈریشن میں دفاعی کانفرنس میں شرکت کی۔امریکی سفارت خانہ کے ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت پرایف آئی آردرج کرلی گئی ہے۔معاملے کی تحقیقات کی جاری ہیں،ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ شام کی علاقائی سالمیت اورخودمختاری کا احترام کرتے ہیں۔پاکستان پہلے بھی سارک کانفرنس کے لیے تیارتھا اب بھی تیارہے ۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ کابل کامیاب رہا۔افغانستان میں امن کا واحد حل مذاکرات ہیں،اگرافغانستان کے پاس پاکستان کے خلاف ثبوت ہیں توفراہم کرے