تحریک لبیک یارسول اللہ نے لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے اکثر شہروں میں پہیہ جام ہڑتال کردی
تحریک لبیک یارسول اللہ نے احتجاج کا دائرہ پورے پنجاب میں بڑھا دیا،، تنظیم کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے لاہور میں داتا دربار پر دھرنا دیا گیا تھا ،، اب کارکنوں نے لاہور اور راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیے ہیں،، شہروں کے اندر بھی جگہ جگہ دھرنے دیے گئے ہیں،، جس کی وجہ سے شہروں کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے،، لاہور کی ہر سڑک پر گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں،، کئی مقامات پر ایمبولنسز پھنس گئیں،، جس کی وجہ سے مریض موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ،، راولپنڈی میں مری روڈ کو بھی بند کردیا گیا ہے ,تحریک لبیک کے کارکنوں کی جانب سے بورے والا میں دھرنا دیا گیا ہے ،، وار برٹن میں ریلوے پھاٹک بند کرکے احتجاج کیا جارہا ہے،، کبیر والا میں ملتان موٹروے اور ملتان لاہور روڈ بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے مسافر سڑکوںپر ہی بے یارومددگار ہوگئے ہیں،، پنڈی بھٹیاں اور کامونکے میں جی ٹی روڈ بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے