سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارصحافی کی جانب سے بزنس ٹائیکون سے ان کی صلح سے متعلق سوال پر پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

واہ کینٹ میں نوتعمیرشدہ جنرل ہسپتال کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پانچ سو بیڈ کا ہسپتال فعال ہوگیا ہے ۔۔ وہ اپنے دونوں حلقوں میں صحت اور تعلیم کی وسیع سہولیات فراہم کرنے پر کام کررہے ہیں ۔۔ صحت اور تعلیم عوام کی پہلی ضرورت ہے اس پر زیادہ توجہ ہونی چاہیے,پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کی جانب سے چوہدری نثار سے سیاسی سوالات کیے گئے جس پر انہوں نے ابتداء میں ہی جواب دینے سے گریز کیا اور صحافیوں سے بار بار ہسپتال سے متعلق بات کرنے پر اصرار کیا ۔۔۔ چوہدری نثار کے منع کرنے کے باوجود جب صحافی سیاسی سوالوں پر بضد رہے تو سابق وزیر داخلہ کا پارہ چڑھ گیا اور وہ پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے