پاکستان زراعت اور صنعت سمیت متعدد شعبوں میں چین کی مہارت سے استفادہ کرے گا; وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان زراعت اور صنعت سمیت متعدد شعبوں میں چین کی مہارت سے استفادہ کرے گا۔
وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں اپنے آئندہ دورہ چین کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔عمران خان نے کہاکہ ان کے دورے کا مقصد سائنس و ٹیکنالوجی ' کان کنی اور تیز رفتار ریلوے سمیت آٹھ بڑے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت غربت کے خاتمے کے لئے چین کے کامیاب تجربے سے استفادہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔