امام کعبہ اسلام آباد پہنچ گئے
امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبد اللہ عواد الجہنی آج پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے ان کا استقبال کیا۔امام کعبہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے فیصل مسجدمیں نماز جمعہ ادا کریں گے اور خطبہ دیں گے۔وہ اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار کو پیغام پاکستان کانفرنس میں شرکت کریں گے اور اسلامی یونیورسٹی میں ایک سیمینار میں بھی شریک ہوں گے۔
وہ آج پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور فیصل مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے ۔
امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبد اللہ عواد الجہنی کل پیغام پاکستان کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
وہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ایک سیمینار میں بھی شر کت کریں گے۔