ای ویزہ اورداخلے کے وقت کی سہولت ویزہ شروع کرنے سے مزیدتاجراورسیاح ملک میں سرمایہ کاری کے لئے راغب ہوں گے،صدرڈاکٹرعارف علوی
صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ حکومت معیشت کے استحکام کے لئے ملک میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو سازگارکاروباری ماحول کی فراہمی کے لئے پُرعزم ہے۔ لاہورمیں دوسری بین الاقوامی ٹیکسٹائل ایکسپودوہزارانیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ای ویزہ اورداخلے کے وقت کی سہولت ویزہ شروع کرنے سے مزیدتاجراورسیاح ملک میں سرمایہ کاری کے لئے راغب ہوں گے۔ صدرنے چارروزہ نمائش کے لئے چارسونمائش کنندگان کے علاوہ تین سوغیرملکی نمائندوں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کثیرجہتی کاروباری مواقع فراہم کرے گی اور ٹیکسٹائل اوردیگرصنعتوں کے لئے مواصلات اورنقل وحمل کوبہتر بنانے میں گوادر پورٹ کی ترقی میں مدددے گی۔ صدرنے کہاکہ ملک میں سات نئے اقتصادی زون قائم کئے جارہے ہیں جن سے غیرملکی تاجروں کوسرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم ہوں گے