ذرائع ابلاغ دنیا کے سامنے پاکستان کامثبت تشخص اجاگر کرنے میں اپناکرداراداکریں،شہریار آفریدی
داخلہ امور کے وزیرمملکت شہریارخان آفریدی نے ذرائع ابلاغ پرزوردیاہے کہ وہ دنیا کے سامنے پاکستان کامثبت تشخص اجاگر کرنے میں اپناکرداراداکریں۔ انہوں نے کوہاٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں سیاحوں کاخیرمقدم کیاجاتاہے اور ویزے کے اجراء کاعمل بھی آسان بنادیاگیاہے۔ وزیرمملکت نے پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مادروطن کے لئے ان کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن بحال ہوگیاہے۔