عمران کا منی لانڈرنگ کا الزام غلط ثابت ہوگا : حمزہ شہباز
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز نے کہا ہے عمران خان کا منی لانڈرنگ کا الزام غلط ثابت ہوگا ،مجھے جیلوں سے نہ ڈرا ئیں آپ کامقابلہ کروں گا ، جب آشیانہ اور کمپنیوں میں کچھ نہ ملا تو اب منی لانڈرنگ کا الزام لگادیا ۔ میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا عمران خان قوم آپ کو نیب کے پیچھے نہیں چھپنے دیگی ، اس وقت پاکستان اور بھارت میں تناؤ ہے لیکن ہم بکھرے ہوئے ہیں،دشمن پاکستان کودہشتگر دثابت کرنا چاہ رہے ہیں، عمران خان کوچاہیے تھا آل پارٹیز کانفرنس بلاتے اور قوم کواکٹھا کرتے ۔ انہوں نے کہا ہم نہیں چاہتے عمران خان سیاسی شہید بنیں ، ہم نے جو کرنا ہے کریں گے لیکن ان کو سیاسی شہید نہیں بننے دینگے ۔ انہوں نے کہا میں ہر پیشی پر گیاہوں ، عمران شریف خاندان کے حوالے سے بھول میں ہیں ، ہم نے تین میٹرو ، موٹروے بنائی ہیں لیکن آپ سے پشاور میں ایک میٹرو نہیں بن سکی ،میں نے دس سال نیب کا مقابلہ کیا ، آپ مہنگائی کرینگے تو میں تمہارا مقابلہ کروں گا، آپ نے غریبوں کی چھت گرادی ، بنی گالا میں آپکی رہائشگاہ غریبوں کا مذاق اڑارہی ہے ۔ انہوں نے کہا عمران اور نیب کو حمزہ کی یاد ستا رہی ہے ،عمران خان نے کنٹینرپرجووعد ے قوم سے کئے وہ پورے کریں، قوم مہنگائی کی آگ میں جل رہی ہے ،انٹرپول نے حسین نوازکوگرفتارکرنے سے روک دیا، عمران خان نے 3ماہ بعدسانحہ ساہیوال کے متاثرین کوچیک دیئے ،