اسلام اخوت اور بھائی چارے کا نام ہے، اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے۔ امام کعبہ
امام حرم کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی نے فیصل مسجد میں نماز جمعہ کا خطبہ دیا اور امامت کی۔امام کعبہ نے اپنے خطبے میں کہا کہ اسلام اخوت اور بھائی چارے کا نام ہے، اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے۔نماز جمعہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اسلام آباد ایکسپریس وے پر اور فیصل ایونیو پر ٹریفک کا دبا بڑھ گیا اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے میں آرہی ہیں۔