اورزگان، فورسز کی خصوصی کارروائی میں18طالبان ہلاک
افغانستان کے صوبے اروزگان میں فورسز کی خصوصی کارروائی میں 18طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ایک بیان میں افغانستان کے سکیورٹی کے خفیہ ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ نے بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں ہتھیار، گولہ بارود اور فوجی وردیاں قبضے میں لے لی گئیں۔ادھرافغانستان میں طالبان نے معمول کی سالانہ کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ ایک بیان میں طالبان نے کہا کہ ان کامقصد غیر ملکی قبضہ ختم کرنا اور ملک میں اسلامی نظام قائم کرنا ہے۔یہ اعلان امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد اور طالبان نمائندوں کے درمیان دوحہ میں مذاکرات کی متوقع بحالی سے چند روزقبل کیاگیا ہے۔