وزیراعظم کا ریکارڈ ترسیلات ِزر بھجوانے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر
وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ رواں مالی سال کے دوران ترسیلات زر میں اب تک چھبیس فیصد تک اضافہ ہوچکاہے۔ آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے ریکارڈترسیلات زربھجوانے پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ پاکستان کے لئے اُن کی محبت اور وابستگی کی کوئی مثال نہیں۔انہوں نے کہاکہ سمندرپارپاکستانیوں نے کروناوباء کے باوجود لگاتار دسویں ماہ دوارب ڈالر سے زائدبھیج کر تمام ریکارڈتوڑ ڈالے ہیں۔